
تعلیمی سال 20-21 کا توسیعی آموزشی دن: طلبا کا اندراج
ان طلباء کے والدین جو مندرجہ ذیل اسلامی اسکولوں میں سے کسی میں بھی جاتے ہیں: الاحسان اکیڈمی، المدینہ اسکول، النور اسکول، الایمان اسکول، مسلم سنٹر اسکول، المدرسہ الاسلامیہ، رائزنگ اسٹارز اسلامک اسکول، اسلامک کلچرل سنٹر اسکول، اب K-12 گریڈز کے لیے اپنے بچوں کا اندراج توسیعی آموزشی دن کے مفت پروگرام میں کرا سکتے ہیں۔ محکمۂ تعلیم کے دفتر برائے غیر سرکاری اسکولز کی فنڈنگ سے یہ ٹائٹل I پروگرام اہل ہونے والے طلبا کو مفت میں پیش کیا جاتا ہے، تاکہ وہ اسکول کے نصاب کے چیلنج سے بھرپور اہداف کو پورا کرنے کے لیے مضبوط تعلیمی جانکاری اور مہارتیں پیدا کر سکیں۔
COVID-19 (کرونا وائرس) کی بڑھتی وبا کے دوران طلبا کے تحفظ کو ترجیح دینے کے بارے میں جاری تشویشات کی وجہ سے، یہ پروگرام گھر بیٹھے فراہم کیا جائے گا۔ آپ کا بچہ اسکول کے بعد شیڈول کردہ سیشنز کے لیے اپنے استاد کے ساتھ ورچوئل طور پر مربوط ہوگا – طلباء کو کسی محفوظ اور آرام دہ جگہ میں آن لائن رسائی حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی۔ ہر طالب علم کی تعلیمی اور افزودگی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے پروگرام آن لائن، پرنٹ اور ہنرمندی کے وسائل فراہم کرے گا۔ فی الحال مندرجہ بالا کسی اسلامی اسکول میں جانے والے رجسٹر شدہ طلباء ہی توسیعی آموزشی دن کے پروگرام میں شامل ہو سکتے ہیں۔
محکمۂ تعلیم کے دفتر برائے غیر سرکاری اسکولز کے واسطے سے ٹائٹل I کے ڈالروں کی بدولت یہ موقعہ منتخب کردہ اسلامی اسکولوں میں K-12 کے نیویارک سٹی کے طلبا کے لیے دستیاب کرایا گیا ہے۔
اپنے بچے کا اندراج کرانے کے لیے، براہ کرم ذیل کا فارم جمع کرائیں۔
رجسٹریشن سے متعلق سوالات ہیں؟ براہ کرم learningday@fullbloom.org پر ایک ای میل بھیجیں

اسلامک اسکولز ایسوسیئیشن (Islamic Schools Association) کی ایک پیشکش، تقویت یافتہ منجانب FullBloom

Catapult Learning، جو FullBloom کی ایک ڈویژن ہے، سرکاری اور غیر سرکاری K-12 اسکولوں کے لیے دلیل پر مبنی مداخلت، خصوصی خدمات اور پیشہ ورانہ آموزشی حل فراہم کرتی ہے۔ ہم اپنے کریئرز کو ان طلبا کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے وقف کرتے ہیں جنہیں روایتی کلاس روم میں کامیابی نہیں مل سکی۔ 4,000 سے زیادہ معلمین کی ہماری ٹیم کا محرک ایک مشترکہ مقصد ہے: کہ ہم جس بھی بچے کے ساتھ مصروف عمل ہوں اس کی تعلیمی، رویہ جاتی اور سماجی اور جذباتی بہبود پر مثبت طور پر اثر انداز ہو سکیں۔ ہمارا مقصد ہماری کارکردگی کا محرک ہے اور ہم ایسے افراد کی تلاش میں ہیں جو تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔